data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات لگنے والی خوفناک آگ کے بعد متعدد افراد اب تک لاپتا ہیں، جس کے باعث متاثرہ خاندانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

لاپتا افراد کے اہلخانہ مختلف اسپتالوں اور مراکز پر اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات تک ان سے رابطہ قائم تھا، تاہم اب ان کے موبائل فون بند آ رہے ہیں۔ سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر بھی متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جہاں اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کئی افراد تاحال عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ آگ کی شدت کے باعث گل پلازہ کے بعض حصے منہدم ہو گئے۔ یہ آتشزدگی ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے گراؤنڈ فلور پر لگی، جو تیزی سے تیسری منزل تک پھیل گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں چار کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرقان نامی فائر فائٹر کی لاش بھی ٹراما سینٹر منتقل کی گئی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری