ڈپٹی میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران گل پلازہ کا ایک حصہ گرگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
ڈپٹی میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران گل پلازہ کا ایک حصہ گرگیا۔ کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آگ لگنے سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کی شدت سے گل پلازہ کے کئی حصے گر گئے ہیں جب کہ پلازہ کا ایک حصہ ٹھیک اس وقت گرا جب کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ ڈپٹی میئر کےگل پلازہ پہنچنے پر شہریوں نے بروقت امدادی کام نہ ہونے کی شکایت کی جس پر سلمان مراد نے کہا ٹریفک کی وجہ سے امدادی کاموں میں کچھ تاخیر ہوئی، آگ پر قابو پانے کی انتھک کوششیں رات سے جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔