ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی  نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق TTP گنڈاپور گروپ سے ہے پولیس چیک پوسٹ حملے میں  بھی ملوث تھا۔

 دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد سی ٹی ڈی اور فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشتگرد سے SMG اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے جب کہ اس کے  دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے، آئی جی خیبرپختونخوا نے سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آپریشنز مزید تیز کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ڈی آئی خان  میں کوھاٹ نصرت خیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی مصدق حسین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،   اسسٹنٹ سب انسپکٹرمصدق حسین پرکوہاٹ کے علاقہ خادی زئی کے رہائشی تھے، پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لیکراسپتال منتقل کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

فائل فوٹو 

سپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں،  وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب