Jasarat News:
2026-07-24@14:52:10 GMT

چاند پر دنیا کا پہلاہوٹل قائم کرنے کی تیاریاں شروع

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: چاند پر دنیا کا پہلاہوٹل قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2032 تک چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل قائم کرے گی، جہاں قیام کے لیے سیاحوں کو قیمت تقریباً 75 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق خاص طور پر ناسا اور نجی خلائی کمپنیوں کے تعاون سے جو زمین کے گرد مدار میں اسپیس اسٹیشنز قائم کرچکی ہیں اب وہ چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے لیے سرگرداں ہیں تاکہ چاند پر سیاحت کو ممکن بنایا جاسکے، سال 1969میں اپالو الیون کے ذریعے نیل آرم اسٹرانگ اور بز آلڈرن چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان قرارپائے تھے اور اب مستقبل میں وہاں ہوٹل کا قیام اسی انسانی جستجو کا تسلسل ہے۔ یہ منصوبہ گیلیکٹک ریسورسز یوٹیلائزیشن (گرُو) اسپیس نامی کمپنی نے پیش کیا ہے جسے ایلون مسک کی اسپیس ایکس اور مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اینویڈیا کی حمایت حاصل ہے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق خواہش مند خلائی سیاحوں سے ابتدائی بکنگ کے لیے ساڑھے سات لاکھ پاؤنڈ بطور ایڈوانس وصول کیے جا رہے ہیں تاہم پہلے مرحلے میں ہوٹل میں صرف چار مہمانوں کو ٹھہرایا جائے گا، ہوٹل 2032 میں چاند کی سطح پر اتارا جائے گا، جہاں مہمان پانچ راتیں گزار سکیں گے۔ ہوٹل میں آکسیجن پیدا کرنے کا نظام، ہوا اور پانی کی ری سائیکلنگ، درجۂ حرارت پر قابو، ہنگامی انخلا کا سسٹم اور سورج کی شعاعوں سے بچاؤ کے لیے ریڈی ایشن شیلٹر بھی موجود ہوگا۔ گرُو اسپیس کے بانی 22 سالہ سکائلر چان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں انسانیت کو ایک بین السیّاروی مخلوق بنتے دیکھیں گے، اگر ہم کامیاب ہوئے تو مستقبل میں اربوں انسان چاند اور مریخ پر زندگی کا تجربہ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ انسان خلا میں طویل عرصے تک محفوظ طریقے سے کیسے رہ سکے گا، اس کیلئے منصوبے کے تحت زمین سے کم سے کم سامان لے جا کر چاند پر زیادہ سے زیادہ رہائشی جگہ بنائی جائے گی، سال 2029 میں ہونے والے پہلے آزمائشی مشن میں ہوٹل کا چھوٹا ماڈل چاند پر بھیجا جائے گا، دوسرے بڑے مشن میں سال 2031 بڑا جس میں چاند کے ایک گہرے گڑھے کے قریب انفلیٹیبل ڈھانچہ نصب کیا جائے گا۔ جس کے بعد تیسرے مرحلے میں سال 2032 آگیا، کمپنی نے تمام خواہشمندوں کومتنبہ کیا ہے کہ حتمی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق چاند پر جائے گا کے لیے

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • این سی سی آئی اے کے افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہ روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان