کراچی کا بیڑا غرق کردیا گیا، سوال کس سے کریں؟ حافظ نعیم کی سانحہ گل پلازا پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کے امیر جماعت سلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ونڈربوائے بن کر جو پریزنٹیشن دے رہے تھے اِن کی پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا، گل پلازا کے بارے میں سوال کس سے کریں؟
شہر قائد میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کہنا تھا کہ اِس افسوسناک واقعے کا بلاول بھٹو زرداری سے پوچھتا ہوں کون جواب دے گا ؟پیرس کادعویٰ کرنےوالےکہاں غرق ہوگئے ہیں،قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد یہاں پہنچے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہا کہ 6 افراد کی اموات ہوچکی ہے مرتے ہوئے افراد کی آڈیو آئی ہے جب کہ 60سے زائد افراد ابھی بھی اندر ہے اُن کو بچانا کس کی ذمہ داری ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں وقت پر نہ پہنچ سکیں جب تیسرے درجے کی آگ تھی، اگر آگ بجھانے والے اہلکاروقت پر آتے تو ایسا نہ ہوتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ونڈربوائے بن کر جو پریزنٹیشن دے رہے تھے اِن کی پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا، کراچی شہر کا جو حال ہے اِس کا کس سے سوال کریں؟۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔