کرک:گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، بچیوںو خواتین سمیت 7 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260119-08-3
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک کے علاقے صابرآباد غنڈی میرخان خیل میںافسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے ہی اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کمسن بچیوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی، بیٹی، بہن، 2 بھائی اور ان کی بیویاں شامل ہیں۔ موقع پر مقامی افراد، پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیم پہنچ گئی اور تمام لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ ظفر اللہ، 48 سالہ خورشید، 40 اور 30 سالہ 2 خواتین، 6 سال اور 3 ماہ کی 2 بچیاں شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔