data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کے پوش علاقے بہادر آباد عالمگیر روڈ پر تجاوزات، سیوریج کی خرابی اور ٹریفک کی بدنظمی نے شہریوں کی روزمرہ زندگی مشکل بنا دی ہے،عالمگیر روڈ پر چائے خانوں، فاسٹ فوڈ اور باربی کیو ریسٹورنٹس کی تجاوزات نے سڑک اور فٹ پاتھ شہریوں کے لیے مشکل بنا دیے ہیں۔ دکانداروں کی جانب سے کرسیاں، میزیں اور غیر قانونی پارکنگ سے آدھی سڑک بند رہتی ہے، جبکہ پیدل چلنے والے، خصوصاً خواتین اور بزرگ، فٹ پاتھ پر بھی گزرنے سے محروم ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق متعدد بار درخواستوں کے باوجود کاروبار اپنی حدود تک محدود نہیں کیے گئے جس سے ٹریفک جام، حادثات کے خدشات اور پیدل آمد و رفت میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ابلتے گٹروں سے نکلنے والے گندے پانی سے شہریوں بالخصوص نمازیوں کو آمدورفت میں سخت دقت کا سامنا ہے اور نمازی حضرات کے لیے مسجد جانا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ عالمگیر روڈ پر واقع ایک رفاہی ادارے کی صبح کی مفت میڈیکل او پی ڈی میں روزانہ تقریباً 500 مستحق مریض شہر کے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں، تاہم مناسب پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ اور ہجوم کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے رش اور بدنظمی میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمگیر روڈ

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار