بشریٰ بی بی کی بیٹی کی والدہ سے ملاقات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے والدہ سےملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں دائر ہونی چاہیے تھی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باوجود جسٹس فاروق حیدر مبشرہ مانیکا کی درخواست پر آج بطور اعتراض سماعت کریں گے۔
درخواست گزارکی جانب سےمؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ جیل رولز کے تحت انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ جیل شیڈول کے مطابق ہر منگل کے روز قیدیوں کی فیملی سے ملاقات کا دن مقرر ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کے مطابق والدہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور مبشرہ خاور ان کی حقیقی بیٹی ہیں۔
درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، جس کے باعث بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، عدالت کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر فیصلہ اور درخواست پر آئندہ کارروائی سماعت کے بعد متوقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: والدہ سے ملاقات
پڑھیں:
ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں اور انتخابی دستاویزات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست میاں آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں ثاقب چدھڑ کے کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے لہٰذا ان کی رکنیت برقرار رہنے یا نہ رہنے کے معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔درخواست گزار کے مطابق رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد بطور تحفہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، اس لئے ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیر کفالت افراد کے تمام موجودہ اور سابقہ اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شفافیت اور احتساب کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ انتخابی اور مالی ریکارڈ تک رسائی ضروری ہے، تاکہ حقائق کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔