عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایک بیان میں سمعتا افضل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے، تاخیر کے الزامات بے بنیاد ہیں، شہر کے تحفظ اور بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو مافیا کہنا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جماعت اسلامی اپنے بلدیاتی دور کی کارکردگی پر جواب دے۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے گل پلازا کے دورے پر کہا تھا کہ قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے، سندھ حکومت پریزنٹیشن دے کر لوگوں کو دھوکا نہیں دے سکتی، فائر فائٹرز کے پاس سہولتیں موجود نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔