data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے دیے گئے کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سب سے زیادہ 15 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے گئے، جب کہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے کا کیش انعام ملا۔ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو 25 لاکھ روپے دیے گئے۔

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے انعام ملا۔ سارک سنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل پر محمد آصف کو 5 لاکھ اور کانسی کا تمغہ جیتنے پر محمد نسیم اختر کو ایک لاکھ روپے دیے گئے، جب کہ ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی پر مختلف کھلاڑیوں کو 14 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی پر 17 لاکھ 50 ہزار اور ورلڈ انڈر 23 انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے دیے گئے۔

اسی طرح ایشین اوپن عالمی ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے کیش انعامات سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ روپے دیے گئے چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو لاکھ 50 ہزار

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف