گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئیں۔ حکومتی دستا ویز کے مطا بق حکومت کی جانب سے پا کستان کھلاڑیوں کو 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے انعامات دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 15 کروڑ20 لاکھ روپے، کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے انعام ملا جب کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے کا انعام ملا، سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر محمد آصف کو 5 لاکھ، محمد نسیم اختر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایک لاکھ روپے انعام ملا جب کہ ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 14 لاکھ 50 ہزار مالیت کے انعامات دیے گئے۔اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف قومی کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے، ورلڈ انڈر 23 انفرادی سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔ایشین اوپن عالمی ٹائک وونڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو 1 کروڑ 1
5 لاکھ روپے انعامات ملے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ جیتنے لاکھ روپے انعام کھلاڑیوں کو لاکھ 50 ہزار کے انعامات انعام ملا جیتنے پر
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔