بشریٰ بی بی کی بیٹی کی والدہ سے ملاقات کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے والدہ سیملاقات کی اجازت کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں دائر ہونی چاہیے تھی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باوجود جسٹس فاروق حیدر مبشرہ مانیکا کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کریں گے۔درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل رولز کے تحت انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کا مکمل حق حاصل ہے جبکہ جیل شیڈول کے مطابق ہر منگل کے روز قیدیوں کی فیملی سے ملاقات کا دن مقرر ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کے مطابق والدہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور مبشرہ خاور ان کی حقیقی بیٹی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے جس کے باعث بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، عدالت کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر فیصلہ اور درخواست پر آئندہ کارروائی سماعت کے بعد متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار