Nawaiwaqt:
2026-06-03@01:12:33 GMT

کسان، زرعی ادارے، اساتذہ اور ماہرین آگے بڑھیں: وزیر اعظم

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

کسان، زرعی ادارے، اساتذہ اور ماہرین آگے بڑھیں: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں، زرعی اداروں، اساتذہ اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت ہے۔ اور ملک کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ جبکہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی کاروباری شخصیات کے درمیان بی ٹو بی اور جی ٹو جی ایم او یوز پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اور ان ایم او یوز کو عملی معاہدوں میں تبدیل کرنے کے لیے مثبت پیشرفت جاری ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی بغیر محنت کے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین کے تحقیقی مراکز میں تربیت کے لیے بھیجا گیا۔ تاکہ جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کسانوں، زرعی اداروں، اساتذہ اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے ذریعے تجارتی سرپلس حاصل کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد پر آ چکا ہے۔ جو معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔انہوں نے سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب سی پیک فیز ٹو کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا۔ کہ چین کے صدر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی سالگرہ کی تقریبات میں پاکستان کے مہمان ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل اور روشن کل کی امید قرار دیتے ہوئے۔ کہا کہ محنت اور خلوص کے ساتھ پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ