سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 26 میں سے 13 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 13 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ کچھ ناقابل شناخت ہیں اور لاشوں  کا ڈی این اے کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے بعد باقی لاشوں کی شناخت سامنے آئے گی۔75 افراد لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، میں نے اپنی زندگی میں ایسی آگ نہیں دیکھی ۔انکوائری کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ہم شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ 2، 4 دن میں مزید شواہد سامنے آئیں گے، ابھی ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے انکوائری میں جو سامنے آئے گا۔سب کو بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو زمہ دار نہیں ٹھہرا رہے، اگر کوئی کرمنل حرکت کے شواہد ملے تو سخت کارروائی ہوگی اور اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گل پلازہ سے ملنے والی ایک لاش کی شناخت ہوگئی، متوفی کی شنخت 46 سالہ تنویر احمد خان ولد ابوالکلام کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی 4 نمبر کا رہائشی اور گل پلازہ میں سیلزمین تھا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کا نام لاپتہ افراد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں بھی موجود تھا، متوفی کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاشوں کی شناخت گل پلازہ میں بتایا کہ انہوں نے

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

لاہور:   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد