Jang News:
2026-07-24@01:58:01 GMT

اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ کی کار غیر معمولی حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ کی کار غیر معمولی حادثے کا شکار

تصویر بشکریہ، بھارتی میڈیا

بھارتی اداکار اکشے کمار اور اُن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ایئرپورٹ سے گھر کےلیے واپس آتے ہوئے غیر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پیر کی شام بیرون ملک سے ممبئی واپس آرہے تھے کہ اُن کی کار اور سیکیورٹی گاڑی غیر متوقع حادثے کا نشانہ بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پہلے اکشے کمار کے سیکیورٹی قافلے سے ٹکرایا اور پھر وہ اداکار جوڑے کی گاڑی سے جا لگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دیکھ کر خوف محسوس ہوا، ہر طرف افراتفری مچ گئی۔

حادثے کی وجہ سے آٹو ڈرائیو اور اس کی سواری کچھ دیر کےلیے گاڑی کے نیچے دب گئے تاہم اکشے کمار اور اُن کے عملے نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور انہیں بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی کے جوہو علاقے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں خوش قسمتی سےتمام افراد محفوظ رہے۔

یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اپنی 25ویں سالگرہ منانے کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جہاں سے واپسی پر حادثہ پیش آیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق