data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260120-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے تحت سالانہ ’ہفتہ طلبہ 2026ء‘ کا باقاعدہ آغاز آج منگل 20 جنوری سے ہو رہا ہے۔ ان مقابلوں میں کراچی بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق ہفتہ طلبہ کی افتتاحی تقریب بورڈ کے کانفرنس ہال (بلاک B، پہلی منزل) میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو اپنے کلیدی خطبے سے ان مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ تمام مقابلہ جات روزانہ صبح10:00 بجے شروع ہوں گے۔ ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پروگرام کی تفصیل کے مطابق 20 جنوری (منگل) انگریزی تقاریر کے مقابلے۔21 جنوری (بدھ) اردو تقاریر کے مقابلے۔ 22 جنوری (جمعرات) سندھی تقاریر کے مقابلے۔ 26 جنوری (پیر) مقابلہ حُسنِ قرأت۔ 27 جنوری (منگل) مقابلہ ھُسنِ نعت خوانی او ر آخری روز 28 جنوری (بدھ) مقابلہ ملی نغمات منعقد ہوںگے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل