اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزارت خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3 ہزار 523 پاکستانی شہری قید ہیں۔ کل قید پاکستانیوں میں سے 1050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں۔ نومبر 2025ء تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے میزبان حکومت کو ارسال کی جاتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کیے جا رہے ہیں۔ صارفین سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے پٹرول پر 82 روپے ٹییکس، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 50 پیسے کلائمنٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔ محکمے کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے مطابق صارفین سے پٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس آئل پر 77 روپے پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ پٹرول پر اڑھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر 18 روپے 95 پیسے لائٹ ڈیزل ائل پر 15 روپے 37 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ فرنس آئل پر 18 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مظاہروں اور عوامی تحریکوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جب بھی عوام کی فلاح کی بات ہو گی ہمارے ووٹ آپ کے ساتھ ہوں گے۔ ہم تو چاہتے تھے کہ ووٹ سے سینٹ کو طاقتور کرتے کاش یہ ترامیم اس ہاؤس کی مضبوطی کیلئے استعمال ہوتیں۔ کیا ہو گا اگر آج آپ کہتے ہیں جو جیلوں میں ہیں ان کے کیسز واپس لیتے ہیں۔ جب تک بانی پی ٹی آئی اس ایوان میں نہیں آتے میں آپ کے کان کھجلاتا رہوں گا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ صاحبزادہ صبغت اللہ اور دیگر کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات ہیں، وہاں جانے والے شہریوں کی درخواستوں اور دستاویزات کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت توانائی علی پرویزملک نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پررواں موسم سرما میں گھریلو صارفین کوگزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ گیس فراہم کی گئی ہے، تمام شعبہ جات کیلئے وافرگیس موجودہے،کوئٹہ  اور بلوچستان کے  70 سے 80 فیصد میٹروں میں ٹمپرنگ کی شکایات ہیں۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آسیہ ناز تنولی کے سوال پر وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ   وزیراعظم نے موسم سرماکے دوران  گھریلوں صارفین کوگیس فراہم کرنے کو ترجیح دینے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وصول کی جا رہی ہے قومی اسمبلی میں ہائی سپیڈ ڈیزل صارفین سے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف