’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کا اعلان، سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ مستعفی ہوں: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس میں سانحہ گل پلازہ ، شہر کی ابتر حالت اور اہل کراچی کے سنگین مسائل کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا ہے اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد شہر میں ایک بڑا اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ منعقد کیا جائے گا، جماعت اسلامی اور وہ خود اس شہر کو لاوارث اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، وہ خود گلی گلی اور محلوں میں جا کر عوام کی قوت کو جمع کریں گے ، کراچی میں کبھی ہمارے بچے گٹروں میں گر کر مررہے ہیں ، ہیوی ٹریفک کے نیچے کچلے جارہے ہیں، کبھی بارشوں میں بہہ جاتے ہیں ، آگ لگتی ہے تو کوئی ریسکیو کرنے والا نہیں ہوتا۔ سانحہ گل پلازہ سے پیپلز پارٹی بری طرح ایکسپوز ہوگئی ہے ،سندھ حکومت متاثرین کو ایک ایک کروڑ روپے دے کر جان نہیں چھڑا سکتی ، فائر بریگیڈ براہ راست کے ایم سی کے ماتحت ہے ،قابض میئر سے سوال تو بنتا ہے کہ آپ ایم یوسی ٹی میں شامل جوفائر ٹیکس وصول کرتے ہیں وہ کہاں جاتا ہے ؟ عملے کو وردیاں ،کٹس اور دیگر ضروریات کی چیزیں کیوں نہیں فراہم کی جاتیں ؟ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کہاں ہے ، پاکستان کے عوام کے فنڈز سے یہ ادارے چلتے ہیں، کوئی ہیلی کاپٹر سروس موجود نہیں تھی ، کوئی تربیت یافتہ عملہ موجود نہیں تھا ،الخدمت ،سیلانی ،چھیپا ، ایدھی اور دیگر این جی اوز اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کررہے تھے۔ دریں اثناء حافظ نعیم الرحمن نے گل پلازہ میں پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فائر فائٹر مین فرقان کی رہائش گاہ فا ئرسٹیشن ناظم آباد میں اہل خانہ اور فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے ملاقات کی ،علاوہ ازیں تاجر ایسوسی ایشن گل پلازہ کے خزانچی و روبی اپارٹمنٹ مدینہ کالونی جمشید روڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد علی کے اہل خانہ سے بھی فاطمہ جناح کالونی میں ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔