آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں آتشزدگی سے متاثرہ عمارت گل پلازہ کی چھت سے سات گاڑیاں اتار لی گئی ہیں۔
گل پلازہ میں آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن بدستور جاری ہے، جبکہ پلازہ کی چھت سے گاڑیاں نیچے اتارنے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری رکھا گیا۔ کارروائی کے دوران چھت سے مجموعی طور پر سات گاڑیاں اتاری گئیں، جن میں سے دو گاڑیاں محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔
عامر نامی تاجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ کی چھت پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں، اور یہ انتہائی حیران کن ہے کہ ان کی دونوں گاڑیاں محفوظ مل گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی دکان پر کام کرنے والے دو ملازمین تاحال لاپتا ہیں۔
دوسری جانب تاجر رہنما جمیل پراچہ نے شکوہ کیا کہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار ہے اور لاپتا افراد کے اہلِ خانہ مسلسل انتظار میں ہیں۔ انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوپہر دو سے تین بجے تک لاپتا افراد کو تلاش نہ کیا گیا تو وہ خود عمارت کے اندر جانے پر مجبور ہوں گے۔
ادھر جلی ہوئی عمارت میں پھنسے شہریوں کے اہلِ خانہ نے بھی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer