وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھراپنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےلوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب اتھارٹی بل 2025 منظورکرلیا۔بل کےمطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی بااختیار کارپوریٹ ادارہ ہوگی، وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرمین اور وزیربلدیات وائس چیئرمین ہونگے، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور تمام ڈویژنل کمشنرز اتھارٹی کے ممبران ہوں گے۔اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پالیسی، قوانین، معیار اور مقررکرنے کے علاوہ لینڈفل سائٹس کی تعمیر بھی کرےگی۔ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ڈسرکٹ اتھارٹی کاچیئرمین ہوگا، ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لائسنسنگ، رجسٹریشن اور فیس وصولی کا اختیاربھی حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ انسپکٹرزکی تقرری بھی کرے گی جب کہ دیہی علاقوں میں صفائی اورحفظان صحت کی بہتری اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔مزید براں اتھارٹی اپنی خدمات کے لیے فیس بھی مقرر کر سکے گی جب کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کےفیصلوں کوبراہِ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب اتھارٹی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔