سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک نوٹیفیکیشن گردش کرتا رہا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کے ذاتی میک اَپ اور پریزنٹیشن کے اخراجات کے لیے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی حیران کن ٹرانسفارمیشن نے سب کو حیران کردیا

یہ مبینہ نوٹیفیکیشن وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آ گیا۔ تاہم اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے اس نوٹیفیکیشن کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا اور واضح کیا کہ اس کا حکومتِ پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

pic.

twitter.com/jCIfNuYMJ2

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) January 19, 2026

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس جعلی نوٹیفیکیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے اخلاقی اور قانونی حدود کو پامال کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور بے چینی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا پہلے سے زیادہ خوبصورت روپ، والدہ نے وضاحت کردی

کئی صارفین نے اس امر پر زور دیا کہ جب تک جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جائے گی اس رجحان کا خاتمہ ممکن نہیں۔ جبکہ دیگر صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے جھوٹے نوٹیفیکیشنز کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب ٹرانسفارمیشن مریم اورنگزیب میک اپ میک اپ کے لیے 4 کروڑ میک اپ نوٹیفیکیشن

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب ٹرانسفارمیشن مریم اورنگزیب میک اپ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف