data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں پرانا نمبر سسٹم ختم کرتے ہوئے میٹرک اور انٹر کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی سطح پر انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کی پالیسی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت امتحانی نتائج نمبروں کے بجائے گریڈز میں جاری کیے جائیں گے اور پاس ہونے کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہوگا۔ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو ’یو‘ یعنی ان گریڈڈ قرار دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کے مطابق اس گریڈنگ سسٹم کا اطلاق مرحلہ وار کیا جائے گا۔ سال 2026 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات سے آغاز ہوگا جبکہ 2027 میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پر بھی اس کا اطلاق کر دیا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق 96 سے 100 فیصد نمبرز پر اے ڈبل پلس، 91 سے 95 فیصد پر اے پلس، 86 سے 90 فیصد پر اے، 81 سے 85 فیصد پر بی ڈبل پلس، 76 سے 80 فیصد پر بی پلس، 71 سے 75 فیصد پر بی، 61 سے 70 فیصد پر سی پلس، 51 سے 60 فیصد پر سی اور 40 سے 50 فیصد پر ڈی گریڈ دیا جائے گا۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ جو طلبہ کسی مضمون میں 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کریں گے انہیں اسی مضمون میں دوبارہ امتحان دے کر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں یکسانیت لانا ہے اور مستقبل میں مکمل نفاذ کے بعد جی پی اے سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دیا جائے گا کے مطابق فیصد پر

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ