پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا: شیخ رشید احمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ پہ تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیکیہ کا 2 ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20 ہزار ہو چکا ہے، حالات کو ٹھیک کیا جائے تاکہ غریب بھی آسانی سے اپنی زندگی گزار سکے۔
راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔
عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید احمد کی حاضری کا عمل مکمل کیا گیا، حاضری لگانے کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔