بسنت کی آمد، لاہور میں موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سٹی42: بسنت کی آمد کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
کمشنر لاہور مریم خان اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگا کر اس مہم کے لیے قائم اسٹالز کا افتتاح کیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے بھی شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب کر کے اس اقدام کا باضابطہ آغاز کیا۔
کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
اس موقع پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ بسنت کے موقع پر زندہ دلانِ لاہور اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں کے لیے سیفٹی راڈز کی تقسیم کا سلسلہ بسنت تک جاری رہے گا۔
سی سی پی او لاہور نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز لازمی لگوائیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق شہری 15 پر کال کر کے سیفٹی راڈز سے متعلق قائم اسٹالز کی معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
رشتے کے تنازع پر 4افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 موٹر سائیکلوں پر او لاہور کے لیے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔