Jang News:
2026-07-24@10:20:03 GMT

پاکستان کی 4 سال بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

پاکستان کی 4 سال بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی تیاری

فائل فوٹو

پاکستان نے 4 سال بعد عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کی تیاری کرلی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مالی مشیروں کے انتخاب کے لیے تجویز جاری کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر، یورو یا اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا جائزہ لے رہی ہے، جلد ہی تاریخ کا پہلا پانڈا بانڈ بھی متعارف کرانے کی تیاری کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں، یہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوچکی ہے۔

اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر کام جاری ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب سے دیرینہ اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی، شرحِ سود اور کرنٹ اکاؤنٹ سمیت تمام معاشی اشاریے بہتر سمت میں جارہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرامز کے تحت سخت مالی اصلاحات کی گئیں جس کے باعث عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر جون تک 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونے کی توقع ہے، روپے پر فوری دباؤ نہیں ہے کیونکہ ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے اور سروسز کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، روپیہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے مستحکم ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل میں اپنا حصہ فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے، بڑے ہوائی اڈوں کے انتظامات آؤٹ سورس کرنے پر بھی غور ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تقریباً 2 درجن دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی غور کر رہی ہے، اصلاحات کے راستے پر قائم رہنا ہوگا کیونکہ یہی پائیدار ترقی کا واحد حل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کہ حکومت

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے سفری الاؤنس اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، جبکہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، گورننس اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔

بی پی ایس 1 سے 16 تک ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس

کابینہ نے بی پی ایس 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے تفریقی الاؤنس 2026 کی منظوری دی ہے۔ یہ الاؤنس منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق اس الاؤنس کا مقصد وہ فرق ختم کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقابلے میں زیادہ تنخواہوں میں اضافے کے باعث پیدا ہوا تھا۔

سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔ نئی شرحیں درج ذیل ہوں گی:

گریڈ پرانا الاؤنس نیا الاؤنس
بی پی ایس 1 تا 4 1,785 روپے 2,678 روپے
بی پی ایس 5 تا 10 1,932 روپے 2,898 روپے
بی پی ایس 11 تا 15 2,856 روپے 4,284 روپے
بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر 5,000 روپے 7,500 روپے

معذور ملازمین کے لیے خصوصی سہولت
کابینہ نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی سفری الاؤنس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اسے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ ادا کی جائے گی۔

اطلاق کب سے ہوگا؟
حکومت سندھ کے مطابق سفری اور تفریقی الاؤنس سے متعلق تمام منظور شدہ فیصلوں پر یکم جولائی 2026 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت نافذ رہیں گے۔

دوسری جانب صوبائی کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی تجویز منظور نہیں کی۔ وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس تجویز پر فی الحال اتفاق نہیں ہو سکا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کے سفری اخراجات میں کمی لانا ہے، جبکہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا