وفاقی حکومت ہر لحاظ سے تاجر برادری کی مدد کرے گی: وفاقی وزیر تجارت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ جام کمال نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جام کمال نے کہا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے، یہاں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کی خامیوں کو ختم کیا جائے گا، سندھ حکومت اور میئرکراچی کے نوٹس میں سب ہے، جس پر کام ہو رہا ہے اور ہم سپورٹ کریں گے۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ میری ذمے داری تاجر برادری کے حوالے سے ہے، وفاقی حکومت ہر لحاظ سے مدد کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جام کمال
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔