سانحہ گل پلازہ،امہ ٹرسٹ کی متاثرین اورریسکیو ورکرز میں کھانا اورپانی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)کراچی کے کاروباری مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے متاثرہ تاجر برادری اوران کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ ادارے نے سانحہ پر گہرے دکھ اورشدید رنج وغم کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔سانحہ کے فوری بعد ایم اے جناح روڈ پرامہ ویلفیئر ٹرسٹ کا ایمرجنسی ریلیف کیمپ مکمل فعال ہے۔ کیمپ سے متاثرین اورریسکیو ورکرز کو مسلسل کھانا اورپانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ امہ کے رضاکارجذبہ خدمت کے تحت دن رات فیلڈ میں موجود ہیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ خدمتِ انسانیت کے مشن کو عملی شکل دی جا سکے۔اعلامیہ کے مطابق امہ ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت اورمتاثرین کی خاموش امداد کی روایت برقراررکھے ہوئے ہے۔ ادارے نے متاثرین اورریسکیو ورکرزمیں پکا پکایا کھانا اورصاف پانی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے وائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی نے کہا کہ ادارہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑا ہیاورمتاثرین کی مکمل مدد کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امہ ویلفیئر ٹرسٹ
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔