سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر جعفریہ الائنس پاکستا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے نقصانات کی جلد از جلد تلافی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے انتہائی المناک سانحہ گل پلازہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے تمام افراد کو "شہید" قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور کاروباری برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ سانحہ کے مقام کا دورہ کرکے متاثرین اور کاروباری افراد سے ملاقات کی اور ان کے دکھ میں شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری کاروباری برادری کے لیے ایک شدید صدمہ ہے، احادیث کی روشنی میں اس حادثے میں جانبحق ہونے والے تمام افراد شہید ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے نقصانات کی جلد از جلد تلافی کرے۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔