اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 21 جنوری کو مقرر کردی۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
یہ کیس شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں سنا جائے گا۔
گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کے جواب جمع ہونے کی تصدیق کی اور باقی فریقین سے بھی اپنے جوابات پیش کرنے کا کہا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کیس کی پیروی سلمان اکرم راجا کررہے ہیں، جبکہ شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل کے طور پر بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایکس اکاؤنٹ بندش بانی پی ٹی آئی عمران خان کیس سماعت کے لیے مقرر وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس اکاؤنٹ بندش بانی پی ٹی ا ئی کیس سماعت کے لیے مقرر وی نیوز
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔