سانحہ گل پلازہ کیخلاف دائر آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
بیرسٹر حسن نے درخواست میں استدعا کی کہ گل پلازہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، حادثے سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ گل پلازہ کیخلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹسسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما بیرسٹر حسن خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی، کے ایم سی، ایس بی سی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ بیرسٹر حسن نے درخواست میں استدعا کی کہ گل پلازہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، حادثے سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام عمارتوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے، جبکہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اور کیس کے فیصلے تک متعلقہ محکموں کے افسران کو معطل کیا جائے۔ بیرسٹر حسن خان نے آئینی درخواست میں استدعا کی کہ تمام کمرشل بلڈنگ کا آڈٹ کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔