ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے کیسز سماعت کے لیے مقرر کئے جائیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک بار پھر بانی پی ٹی ائی عمران خان کے مقدمات کی سماعت کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وہ دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ہیں اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا واحد مطالبہ یہ ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات کی سماعت جلد از جلد شروع کی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سے عمران خان کے کیسز کی سماعت نہیں ہوئی اور یہی تاخیر عوامی اور قانونی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بانی سے ملاقات کا دن ہے اور وکلاء اور خاندانی افراد اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ قانون کے مطابق ملاقاتیں ممکن بنائی جا سکیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور بانی سے ملاقات کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہ صرف پارٹی کے لیے بلکہ عدالتی نظام کی شفافیت کے لیے بھی اہم ہے، اور اس سلسلے میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے اپیل کی کہ وہ مقدمات کی سماعت جلد مکمل کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں تاکہ سیاسی اور قانونی حلقوں میں پائی جانے والی بے چینی کم ہو سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کے بیرسٹر گوہر کی سماعت کے لیے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔