امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل نہیں ہوتا تو فرانس کی شراب اور شیمپین پر 200 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت، وزیر دفاع نے آفر کو سنہری موقع قرار دیدیا

یہ اعلان ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حوالے سے جاری کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر میکرون کا ایک نجی پیغام بھی شیئر کیا۔

????????????????TRUMP: IF FRANCE WON’T JOIN BOARD OF PEACE, I’LL PUT A 200% TARIFF ON THEIR WINE

“Well, nobody wants him because he’s going to be out of office very soon.

That’s all right.

What I’ll do is if they feel hostile, I’ll put a 200% tariff on his wines and champagnes and he’ll… pic.twitter.com/07wQZoeoNs

— Mario Nawfal (@MarioNawfal) January 20, 2026

اس پیغام میں میکرون نے ایران اور شام کے معاملات پر ٹرمپ کے مؤقف سے اتفاق کیا اور گرین لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کے موقف پر حیرت کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے ٹرمپ کی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ تنازع بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بورڈ کا دائرہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ اس سے آگے کے عالمی تنازعات پر بھی اثر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی دوران فرانس نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکا کے مؤقف پر طنزیہ ردعمل بھی دیا ہے۔

Donald J. Trump Truth Social Post 12:47 AM EST 01.20.26

President Trump posts a screenshot text from President Macron of France, inviting him to dinner to discuss a variety of things such as Iran and Greenland.

“Note from President Emmanuel Macron, of France:” pic.twitter.com/nipUKDYnWX

— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) January 20, 2026

فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مؤقف کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے متعدد مثالیں دی ہیں، جبکہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے آرکٹک خطے میں روسی خطرات کے پیش نظر اقدامات کی ضرورت کو درست قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کا باضابطہ اعلان

فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیاں ’ناقابل قبول اور غیر مؤثر‘ ہیں اور اس طرح کے دباؤ سے فرانس کی خارجہ پالیسی متاثر نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر دھمکی ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ ا ف پیس وی نیوز ٹرمپ کی

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم