چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری پر اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری پر اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے موجودہ نظام کی بہتری اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کے تحت صفائی ستھرائی کے مسائل کا فوری اور پائیدار حل اپنانا چاہتے ہیں۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آٹ سورسنگ کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آٹ سورسنگ کیلئے بڈنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس نظام کے تحت شہری و دیہی علاقوں پر مشتمل مختلف پیکجز تیار کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس نظام کے تحت پرائمری اور سیکنڈری کولیکشن دونوں شامل ہونگی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ شہر میں گندگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ کے غیر مقررہ مقامات پر پھینکنے والے عناصر کیخلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں ٹرانسفر اسٹیشن کی اپگریڈیشن اور جدید لینڈ فل سائٹس کے قیام کے حوالے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے موجودہ ٹرانسفر اسٹیشن کی اپگریڈیشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید ٹرانسفر اسٹیشن اور سائنٹیفک لینڈ فل سائٹس کے قیام کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے نئی لینڈ فل سائٹس کو جدید ترین سائنسی اصولوں پر تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ ماحول دوست اور عصر حاضر کے معیارات پر پورا اترے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ اقدامات وفاقی دارالحکومت کو صاف ستھرا اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت ثابت ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے جدید اور اعلی نظام کو وضع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر تجارت جام کمال خان سے فلپائن کے سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ وزیر تجارت جام کمال خان سے فلپائن کے سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا... نیب راولپنڈی کی جانب سے بینکرز سٹی ہاوسنگ سوسائٹی متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع پاکستان،ویت نام پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ویت نام کے سفیر سے ملاقات کنزالمدارس بورڈ دعوت اسلامی کے تحت سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری اسلام آباد پہلے سے زیادہ سرسبز، 26ہزار پیپر ملبری کے بدلے 46 ہزار درخت لگائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری امریکی ناظم الامورکا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام چیئرمین سی ڈی اے نظام کی بہتری
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔