میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کا پاکستان کے لیے جو کردار اور تعاون ہے، اس میں کوئی شک نہیں، وفاقی حکومت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ایف پی سی سی آئی، چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیمیں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے  کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ہدایات پر وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی پہنچے ہیں تاکہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو بھاری مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ سانحے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور جہاں کہیں گورننس کی کمزوریاں یا کوتاہیاں سامنے آئیں، انہیں دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ جام کمال خان نے کہا کہ صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

گل پلازہ سانحہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی پوری ذمہ داری نبھائے گی اور متاثرین و تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور لوگوں کی مدد کے لیے جو بھی طریقۂ کار ممکن ہوگا، اس پر عمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی سے ان کی پرانی وابستگی ہے اور یہ ان کا اپنا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا پاکستان کے لیے جو کردار اور تعاون ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ایف پی سی سی آئی، چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیمیں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ 

جام کمال خان نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات، فائر سیفٹی اقدامات اور ایمرجنسی ایگزٹس کی عدم دستیابی بڑے نقصانات کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ صرف جامع منصوبہ دینا چاہیئے بلکہ متبادل حل بھی فراہم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کراچی میں پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اور جدید تعمیراتی مواد آگ کو مزید بھڑکانے کا سبب بنتا ہے، اس لیے ماضی جیسے حالات نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات اور ضروریات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے وزیراعظم ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایک جامع پلان تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ریلیف دیا جائے گا اور ان کی جائز توقعات پوری کی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جام کمال خان وفاقی حکومت وفاقی وزیر کہ کراچی ہے اور

پڑھیں:

5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ 

حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی