متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ (Board of Peace) میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کیا۔

 جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی غزہ بورڈ آف پیس میں فعال شمولیت اور عملی شراکت کے لیے تیار ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یو اے ای بورڈ آف پیس کے مشن میں مؤثر کردار ادا کرے گا اور عالمی سطح پر تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس طرح متحدہ عرب امارات نہ صرف پہلا مسلم بلکہ اُن اوّلین ممالک میں بھی شامل ہوگیا جس نے کھل کر اس امریکی اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت وہاں حماس کی جگہ ایک عالمی بورڈ کے ذریعے امورِ مملکت چلانے کا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔

UAE President accepts US invitation to the Board of Peacehttps://t.

co/4Ch5Dz6LwX pic.twitter.com/dTkWAlIOFF

— MoFA وزارة الخارجية (@mofauae) January 20, 2026

اس بورڈ آف پیس کی سربراہی خود امریکی صدر کریں گے جب کہ بانی ارکان میں ٹونی بلیئر سمیت امریکی وزیر خارجہ، ٹرمپ کے داماد اور دیگر ٹیکنوکریٹس شامل ہیں۔

اب تک جن ممالک نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی پیشکش کو قبول کا ہے ان میں پہلا یورپی ملک ہنگری ہے جس نے غیر مشرط طور پر ہامی بھری۔

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے تاہم اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

کینیڈا وزیرِاعظم مارک کارنی نے بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کے لیے اصولی طور پر آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم فیصلے کا حتمی اعلان چارٹر کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرانس کے صدر  ایمانویل میکرون نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے سے صاف انکار کیا ہے۔

جس کے جواب میں امریکی صدر نے فرانسیسی شراب شیمپین پر 200٪ ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

جب فرانسیسی صدر نے امریکی دباؤ اور ٹیرف دھمکیوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا تو ٹرمپ برہم ہوگئے اور کہا کہ ایمانویل میکرون زیادہ عرصے فرانس کے صدر نہیں رہیں گے۔

علاوہ ازیں جرمنی، اسپین، نیدرلینڈز، سویڈن، جاپان اور برطانیہ جیسے امریکی اتحادی بھی تاحال ٹرمپ کے اس بورڈ آف پیس میں شمولیت سے ہچکچا رہے ہیں۔

یورپی ممالک نے بھی تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جب کہ اقوام متحدہ نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بورڈ آف پیس کی تاحیات سربراہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہوگی جب کہ رکن ممالک کی مدتِ تین سال ہوگی۔

البتہ کوئی ملک ایک ارب ڈالر ادا کرے تو وہ بورڈ کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے بدلے مستقل رکنیت حاصل کر سکتا ہے۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات بورڈ ا ف پیس میں میں شامل ہونے ٹرمپ کے نے بھی کیا ہے

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی

منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔

مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔

وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔

مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟

ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت