Express News:
2026-06-03@04:33:05 GMT

بِگ بیش لیگ: بابر اعظم کا آؤٹ متنازع بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

بِگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں بابر اعظم کا آؤٹ متنازع بن گیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے کوالیفائر میں بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جانب سے 148 رنز کا تعاقب کرنے کے  لیے میدان میں اترے تو دوسری ہی گیند پر کوپر کونولی کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں وکٹ کیپر کے گیند وکٹ پر مارنے اور بابر اعظم کا پیر کریز کے اندر پہنچانے کا معاملہ بہت قریب کا دِکھتا ہے۔ تاہم، تھرڈ امپائر نے معاملے کو بغور دیکھنے کے بعد بابر اعظم کو آؤٹ قرار دیا۔

کیا یہ آؤٹ تھا؟ pic.

twitter.com/uze7NQOpt5

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) January 20, 2026

سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس آؤٹ پر بٹی ہوئی نظر آئی۔ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ یہ آؤٹ ہے جبکہ کچھ نے اس کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

میچ میں سڈنی سکسرزکو 48 رنزسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  148 کے تعاقب میں پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے گزشتہ سے پیوستہ میچ میں اسٹیور اسمتھ نے جب بابر اعظم کو سنگل لینے سے انکار کیا تھا تو بابر اعظم نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد اسٹرائیک پر آتے ہی بابر اعظم آؤٹ ہوگئے تھے۔

گزشتہ میچ میں بھی بابر اعظم 7 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان