پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کا امکان ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے سیالکوٹ میں کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں جس دوران ان کا کہناتھا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان تجارتی روابط مسلسل بہترہو رہے ہیں، دوطرفہ تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
امریکی ناظم الامورنیٹلی اے بیکر نے دورہ سیالکوٹ میں ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سیالکوٹ چیمبرزآف کامرس سے خطاب میں کہا کہ امریکامنصفانہ اور متوازن تجارت کا خواہاں ہے جس سے خوشحالی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ امریکی ناظم الامور نے فورورڈ اسپورٹس، ایف اے سی ، سی اے اسپورٹس اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا۔دورے کےدوران نیٹلی اے بیکرنے ایف اے سی کی پروڈکشن کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا , تحریک التوائے کار جمع
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی ناظم
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔