نیویارک:(ویب ڈیسک) گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم کے لیے ایک انتہائی اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر براؤزر کو اپ ڈیٹ کر لیں۔ تاکہ حال ہی میں سامنے آنے والی سیکیورٹی کمزوریوں سے محفوظ رہ سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ میں کروم براؤزر میں موجود متعدد سیکیورٹی خامیوں کو فکس کیا گیا ہے۔ جنہیں ہیکرز سائبر حملوں کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ کروم بلڈز میں کئی خطرناک کمزوریاں دریافت ہوئی تھیں۔ جنہیں دور کرنے کے لیے یہ اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث گوگل نے ان خامیوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔گوگل نے تصدیق کی کہ ان میں سے کچھ سیکیورٹی کمزوریاں انتہائی سنگین نوعیت کی تھیں۔ اور اگر انہیں بروقت فکس نہ کیا جاتا تو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔

واضح رہے کہ گوگل کروم دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب براؤزر ہے۔ جس کے باعث اس میں موجود سیکیورٹی خامیاں بڑے پیمانے پر صارفین کو متاثر کر سکتی ہیں۔ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خودکار اپ ڈیٹس کو فعال رکھیں۔ اور تازہ ترین ورژن کا استعمال یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار