افغان تاجک کشیدگی، چین کی اپنے شہریوں کو ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
کابل:(ویب ڈیسک) افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تاجک بارڈر فورسز کے مطابق اتوار کے روز دراندازی کی کوشش کے دوران چار افغان دہشت گرد مارے گئے تھے، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
تاجکستان میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی شہری خطے کی مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں، جبکہ افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے سے بروقت اور محفوظ انداز میں نکل جائیں۔
ادھر گزشتہ روز کابل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک چینی شہری سمیت سات افراد ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم شرپسند عناصر اور طالبان کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی مبینہ پشت پناہی خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے، جس کے باعث پڑوسی ممالک کی سیکیورٹی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔