Jasarat News:
2026-07-24@06:19:39 GMT

لاہور کو2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260121-01-5
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔حکومت پنجاب کے مطابق لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بسنت کے فوری بعد لاہور کی انتظامی ری اسٹرکچرنگ کا آغاز ہوگا، لاہور کی آبادی اور انتظامی دباؤ کم کرنے کے لیے 2 حصوں میں تقسیم کا فیصلہ کیا گیا، نئے انتظامی سیٹ اپ سے سروس ڈیلیوری اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی تقسیم سے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل نظام الگ ہوگا، شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کی انتظامی حدود ازسرنو متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹریفک، تجاوزات اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی انتظامی تقسیم ناگزیر قرار دی گئی۔حکومت پنجاب کے مطابق لاہور کی آبادی بہت زیادہ ہے اور 2 حصوں میں تقسیم ہونے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے میں مدد ملے گی اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو تیاری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے منگل ہی کو عمل مکمل کرکے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا کہا اور چند اہم اقدامات کے باعث 9 فروری کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا اور لاہور کی تقسیم صوبے میں شہری گورننس اصلاحات کا اہم قدم قرار دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنا عوامی سہولت اور بہتر گورننس کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے، 2 اضلاع بننے سے سروس ڈیلیوری تیز، مؤثر اور عوام کے قریب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک، تجاوزات اور بلدیاتی مسائل کا مستقل حل انتظامی ری اسٹرکچرنگ میں ہے، لاہور کے شہریوں کو فوری ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہر فیصلے کا محور عوام کی آسانی اور شفاف گورننس ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 2 اضلاع بننے سے شکایات کے ازالے کا نظام زیادہ مؤثر ہو جائے گا، لاہور کی تقسیم کوئی سیاسی نہیں بلکہ خالص انتظامی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہروں کے لیے جدید اور مؤثر گورننس ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اضلاع میں تقسیم کرنے مریم نواز نے لاہور کی ا نے کہا کہ لاہور کو کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا