data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی/کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر+نمائندہ جسارت) سانحہ گل پلازہ کے بعد آگ لگنے کے مزید 3واقعات پیش آئے ہیں جن میںکراچی کی نیو سبزی منڈی ‘صدر کوآپریٹو مارکیٹ اور کوئٹہ کے 4 منزلہ پلازہ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے (M-9) پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ ابتدائی طور پر دکانوں کے باہر لگے شیڈز میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی ۔ کے ایم سی (KMC) کے فائر بریگیڈ حکام نے اطلاع ملنے پر 2 فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے جنہوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آسکی ،پولیس اور فائر بریگیڈ حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ایک سبزی فروش کی دکان سے شروع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے تجارتی مرکز صدر میں واقع 7منزلہ کوآپریٹو مارکیٹ کی چوتھی منزل پر کارنر فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث دھواں عمارت کے دیگر حصوں میں بھی پھیلنا شروع ہو گیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل مارکیٹ میں موجود دکانداروں اور مقامی لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم نے فوری رسپانس کیا جس کی بدولت آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر اسے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں 4 منزلہ اچکزئی پلازہ میں شدید آگ بھڑک اْٹھی۔پلازے میں200 سے زاید دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ: لیاقت بازار میں اچکزئی پلازہ میںآتشزدگی کے بعد دکاندار اور میڈیا نمائندگان جائے وقوقع پر موجود ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ پلازہ میں کے مطابق ا گ لگنے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق