اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے نئے نظم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں طالبات کی واحد نمائندہ تنظیم، اسلامی جمعیت طالبات پاکستان نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی سالانہ اجتماع برائے ارکان و امیدواران میں اپنے نئے نظم کا انتخاب کیا ہے۔ 16,‘ 17 اور 18 جنوری کو مرکز طالبات، منصورہ میں ہونے والے انتخابات میں اراکین جمعیت نے کثرت رائے سے کراچی سے حلیمہ سعدیہ کو ناظمہ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ سے مشورے کے بعد ناظمہ اعلیٰ نے راولپنڈی سے مسفرہ فرحین کو معتمدہ عام ، لاہور سے رحاب عنبر کو معاون معتمدہ عام اور کشمیر سے امامہ بابر کو معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔استصواب کی روشنی میں آمنہ صدیقی ناظمہ صوبہ سندھ، عربا نعیم ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب، اریبہ فاطمہ ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب، تابندہ سحر ناظمہ صوبہ خیبر، انعم یونس ناظمہ کشمیر اور سمیہ رفیع نگران بلوچستان مقرر کی گئیں۔اجتماع کے اختتام پر نو منتخب ناظمہ اعلیٰ نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا تعلق باللہ مضبوط کریں۔ جتنا آپ اپنے رب سے قریب ہوں گے اتنا ہی آپ اپنے کاموں کو بخوبی انجام دے سکیں گے۔ اپنی صلاحیتوں کو راہ خدا میں بہترین طریقے سے استعمال کریں۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمن اور قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان حمیرا طارق نے بھی خطاب کیا اور نئے نظم کو استقامت کی دعاؤں سے نوازا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔