سائٹ بی ایریا میں گودام سے 14لاکھ روپے کاسامان غائب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ بی ایریا میں نامعلوم چوروں نے ایک گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے سامان پر ہاتھ صاف کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود میں چوری کی یہ واردات سائٹ صنعتی ایریا، محمدی روڈ گلی نمبر 37، نزد ملک شاپ کے قریب واقع ایک گودام میں پیش آئی۔ متاثرہ گودام کے مالکان کے مطابق نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گودام سے 14 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی مال چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گودام اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ چوری کی گئی اشیاء کی فہرست تیار کر لی گئی ہے تاکہ ان کی فروخت کی کوشش کے دوران ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔ علاقے کے مشکوک افراد اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔صنعتی علاقے میں دن بدن بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر مقامی تاجروں اور گودام مالکان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔