عملے کے بغیر بجلی چوری کا کوئی تصور نہیں،یاسین بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) قومی تحفظ دفاع برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع حیدرآباد کے وائیس چیئرمین یاسین بلوچ نے ایک بیان میں حیسکو حالی روڑ سب ڈویژن کے ایس ڈی او سجاد رند کی جانب سے متعدد ٹرانسفارمرز کے لنک اتارنے جیسی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناناسب رویہ قرار دیا اور اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی یاسین بلوچ نے کہاکہ حیسکو عملے کے بغیر کوئی۔ فرد بجلی چوری کا تصور تک نہیں کرسکتا مبینہ کنڈا سسٹم میں عملہ ملوث ہوتا ہے مگر حیسکو حکام اس کی سزا عوام کو دے رہے ہیں یاسین بلوچ نے کہاکہ وہ صارفین جو حیسکو کا ماہانہ بجلی بل ادا نہیں کرتے کارواء ان کے خلاف کی جانی چائیے اس کے برعکس حیسکو حکام بجلی قانون کے مطابق استعمال کرنے اور بلز باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو بے جا پریشان کرتے دکھاء دیتے ہیں جس کی مثال حالی روڑ سب ڈویژن ہے جہاں ایس ڈی او نے ٹرانسفارمرز کے لنک ہٹا دئیے ہیں جو ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کا حیسکو حکام کو نوٹس لینا چائیے افسران کا یہ عمل صارفین کو بے جاتنگ کرکے ان کی عزت نفس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا یاسین بلوچ نے کہاکہ حیسکو حکام عوام پر واضح کریں کہ بجلی کا ماہانہ بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کا اس میں کیا گناہ اور قصور ہے؟ یاسین بلوچ نے کہاکہ موسم سرما میں جب بجلی کا استعمال انتہائی کم ہو جاتا ہے اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوء کمی دیکھنے میں نہیں آتی جو حیدرآباد کے عوام کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی کے مترادف ہے جس کا اعلی حکام کو نوٹس لینا چائیے اور حیسکو کو ماہانہ ادائیگی کرنے والے صارفین کو بلا کسی تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یاسین بلوچ نے کہاکہ حیسکو حکام
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔