ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی گولہ باری کا ایک بار پھر آغاز ہوگیا اور دونوں جانب سے طنز کے تیر چلائے گئے۔

سوشل میڈیا پر اس حالیہ لفظی جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ایکس (سابق ٹوئٹر) کو عالمی سطح پر تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خرابی پر ریان ایئر کے آفیشل اکاؤنٹ نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک کو چھیڑتے ہوئے لکھا کہ شاید آپ کو وائی فائی کی ضرورت ہے؟

اسی پوسٹ کے بعد ایلون مسک نے دوبارہ ریان ایئر خریدنے کی بات چھیڑ دی جسے 95 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

اس بات کا علان ایلون مسک نے اپنے مخصوص انداز میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کیا۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی پوچھ لیا کہ تمھیں (ریان ایئر) خریدنے پر کتنا خرچ آئے گا؟

ایلون مسک نے ریان ایئر کی ایک پوسٹ پر ردِعمل میں لکھا کہ ریان ایئر میں کسی ایسے شخص کو سربراہ بنانا چاہتاہوں جس کا نام ریان ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہی اس کی تقدیر ہے اس کے فوراً بعد مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پول بھی پن کر دیا۔

جس میں صارفین سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں ریان ایئر خریدنی چاہیے یا نہیں۔

پول میں لاکھوں افراد نے ووٹ دیا جن میں سے 80 فیصد سے زائد نے ایلون مسک کے حق میں رائے دی۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ایلون مسک اور ریان ایئر کے درمیان لفظی جنگ ہوئی ہو۔ اس کا آغاز چند ہفتوں قبل ہوا تھا۔

جب ریان ایئر کے چیف ایگزیکٹو مائیکل او لیری اور ایلون مسک کے درمیان لفظی نوک جھونک نے طوفان کھڑا کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 2025 کے آخر میں ریان ایئر نے اپنے طیاروں پر ان فلائٹ وائی فائی متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کیا تھا۔

جنوری 2026 میں او لیری نے اسٹارلنک کو مہنگا اور غیر عملی قرار دیا تھا جس کے بعد ایلون مسک اور لیری کے درمیان کھلی لفظی جنگ شروع ہوئی۔

گزشتہ ہفتے ایک پوڈکاسٹ میں او لیری نے ایلون مسک کو بے حد امیر مگر اتنا ہی بے وقوف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹارلنک کے مالک کو فضائی پرواز اور ڈریگ کے بارے میں کچھ علم نہیں۔

ریان ایئر کے چیف ایگزیکیٹو نے مزید کہا تھا کہ اسٹارلنک کے لیے طیارے پر اینٹینا نصب کرنے کی لاگت سالانہ 200 سے 250 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔

اس بیان پر ایلون مسک شدید برہم ہوگئے تھے اور انھوں نے سوشل میڈیا پر او لیری کو احمق ترین شخص قرار دیتے ہوئے سی ای او کے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اسی دوران ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ایلون مسک ریان ایئر ہی خرید لیں اور او لیری کو نکال دیں، جس پر مسک نے جواب دیا: یہ اچھا خیال ہے۔

واضح رہے کہ ریان ایئر آئرلینڈ کی ایک کم لاگت فضائی کمپنی ہے جس کی سروسز دیگر کے مقابلے میں نہایت کم ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریان ایئر کے سوشل میڈیا کے درمیان ایلون مسک او لیری

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ