ٹی سی ایل کی الفا مال پر نئے سال کی سیل کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے الفا مال کے تعاون سے نئے سال کی سیل کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کو اپنے ہوم انٹرٹینمنٹ تجربے کو اپ گریڈ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔خصوصی ڈسکاؤنٹس اورآسان ادائیگی کے آپشن کے ساتھ صارفین ٹی سی ایل کی جدید مصنوعات کی خریداری کرسکتے ہیں۔1 جنوری سے 27 جنوری تک جاری رہنے والی اس سیل میں صارفین الفا مال پر ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹور پر خریداری کر کے ٹی سی ایل اورiFFALCON کے مختلف پروڈکٹس پر 10% تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں، جن میں جدید کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی، کیو ایل ای ڈی اور یو ایچ ڈی ٹی وی شامل ہیں۔اس آفرکے تحت صارفین چھ ماہ کے لیے0% مارک اپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس سے پریمیم ٹیکنالوجی پہلے سے بھی زیادہ قابل رسائی ہو گئی ہے۔ اس کے لیے،پراڈکٹس کی خریداری پر 2 سال کی آفیشل برانڈ وارنٹی فراہم کی جاتی ہے، جو مکمل سکون اور قابل اعتماد بعد از فروخت سہولت کی ضمانت دیتی ہے۔ یہ پیشکش کسی بھی بینک کریڈٹ کارڈز پر بھی دستیاب ہے۔یہ پروموشن ٹی سی ایل کی جدید ٹی وی لائن اپ پر دستیاب ہے، جس میں C6K پریمیئم کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی اور P8K کیوایل ای ڈی ٹی وی جیسے ماڈلز شامل ہیں، جو HDR، 120Hz VRR اور 144Hz گییم ایکسیلیریٹرریفریش ریٹ جیسی جدید ڈسپلے ٹیکنالوجیز، شاندار پکچر کوالٹی اور بہترین پرفارمنس پیش کرتے ہیں ۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماجد خان نیازی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ نے کہاکہ ،”ہماری نئے سال کی سیل الفا مال کے ساتھ صارفین کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولیات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ خصوصی ڈسکاؤنٹس، آسان قسطوں کے منصوبے، اور وارنٹی کے اضافی فوائد صارفین کی سہولت اور قیمت کی یقین دہانی کو ظاہر کرتے ہیں۔” صارفین اس محدود وقت کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے الفا مال پر جا کر ٹی سی ایل پراڈکٹس کی خریداری کر سکتے ہیں، جس سے اصلیت، آفیشل وارنٹی، اور بینک الفلاح کے ذریعے قابل اعتماد فنانسنگ یقینی بنتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایل ای ڈی ٹی ٹی سی ایل الفا مال سال کی
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل