ایرانی پولیس چیف کا مظاہرین کو 3روز میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران /استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پولیس چیف نے مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پر ریاستی کریک ڈاؤن مزید سخت ہو گیا، ایران کے قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے مظاہروں میں شریک افراد کو الٹی میٹم کے بعد کارروائی کی وارننگ دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی سے خطاب میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان جو دھوکے میں آکر مظاہروں میں شامل ہوئے انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائے گا اور اگر وہ مقررہ وقت کے اندر سرنڈر کر دیں تو نرمی برتی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔ ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف عوامی احتجاج کے سلسلے میں اب تک سزائے موت کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ قانونی کارروائی کا عمل سخت اور طویل ہے جس میں مہینوں یا سال لگ سکتے ہیں، احتجاج میں شامل کچھ لوگ کرائے کے کارندے ہیں جن کے تعلقات اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی ’’موساد‘‘ اور امریکی ایجنسی ’’سی آئی اے‘‘ سے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ گمراہ ہونے والے مظاہرین اور اصل اشتعال انگیزی کرنے والوں کے درمیان فرق کرنے کی کوشش کر رہی ہے، سخت سزائیں صرف کافی ثبوتوں کی دستیابی کے بعد ہی دی جائیں گی۔ ترک صدر طیب رجب اردوان نے کہا کہ امید ہے ایران مذاکرات سے بحران پر قابو پالے گا۔ ترک صدر طیب رجب اردگان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا بحران طاقت نہیں، سفارتکاری سے حل ہونا چاہیے، انہوں نے ایران میں کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں‘ ایران مشکل دنوں سے نکل آئے گا، ایران میں استحکام پورے خطے کے لیے ضروری ہے۔ ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کرنے کا فتویٰ جاری کر دیں گے اور پھر دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل آئے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس چیف کے مطابق کہا کہ
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔