Islam Times:
2026-07-24@05:07:02 GMT

ایران کی حالیہ صورتحال پر آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی کا خصوصی انٹرویو

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے جنرل سکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ذریعے بین الاقوامی انسانی اقدار کے اصول و قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ایران ہمیشہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کررہا ہے اور اگر ایران کو کچھ ہوتا ہے تو تمام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج میڈیا حق اور حقیقت لوگوں تک پہنچانے کے بجائے منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںآغا سید مجتبٰی عباس الموسوی الصفوی کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ آپ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے جنرل  سکریٹری کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی سے ایک خصوصی نشست کے دوران ایران کی موجودہ صورتحال اور میڈیا کے ایران کے حولے سے منفی پروپیگنڈہ کے حوالے سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ و اسرائیل کی تمام تر سازشوں اور مکاریوں کا شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اول انقلاب سے ہی ایران کیساتھ اظہار یکجہتی ظاہر کی ہے۔ آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی حق و باطل کی لڑائی ازل سے رہی ہے اور آج کے دور میں اہلیان حق کی ترجمانی ایران ہی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ذریعے بین الاقوامی انسانی اقدار کے اصول و قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا گودی میڈیا بھی امریکہ اور اسرائیل نواز میں پیش پیش ہے جس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کو متحد ہوکر امریکہ و اسرائیل کے مکروہ عزائم کا جواب دینا چاہیئے۔ آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کررہا ہے اور اگر ایران کو کچھ ہوتا ہے تو تمام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج میڈیا حق اور حقیقت لوگوں تک پہنچانے کے بجائے منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا غا سید مجتب ی عباس الموسوی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران