وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس عالمی فورم میں شرکت، پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کا موقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور اور متحرک سفارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اس اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں شرکت کا بنیادی مقصد عالمی قیادت، مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا، معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو نمایاں کرنا اور عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کرنا تھا۔
وزیراعظم کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ڈیووس پہنچا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر سینیئر حکام شامل تھے۔
عالمی اقتصادی رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاسڈیووس میں وزیراعظم نے عالمی اقتصادی رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی جہاں دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، تنازعات اور تقسیم کے ماحول میں مکالمے، تعاون اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے
شہباز شریف نے اس موقعے پر واضح کیا کہ پاکستان طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پر تنازعات کے حل کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور استحکام کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی چیلنجز کے حل کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔
سرمایہ کاری کا فروغوزیراعظم کی ڈیوس مصروفیات میں سرمایہ کاری کے فروغ کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔
انہوں نے پاکستان کے لیے مخصوص اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈ ٹیبل کی صدارت کی جس میں عالمی کارپوریٹ رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت، برآمدی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے، معیشت بتدریج استحکام کی طرف گامزن ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، شفاف پالیسیوں اور کاروبار دوست ماحول کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم کی سائیڈلائن ملاقاتیںڈیووس کے موقعے پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور ممتاز کاروباری شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں دو طرفہ تعاون، تجارت کے فروغ، علاقائی استحکام اور عالمی اقتصادی رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان نے خود کو ایک ذمے دار ریاست اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک کے طور پر پیش کیا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں، ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے بحران جیسے مسائل سے نمٹنے میں مؤثر تعاون فراہم کرے۔
عالمی امن کے حوالے سے بات چیتعالمی امن کے حوالے سے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات نمایاں رہیں۔ انہیں عالمی امن سے متعلق بعض خصوصی فورمز میں شرکت کی دعوت دی گئی جہاں غزہ اور دیگر تنازعات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے انسانی ہمدردی، جنگ بندی اور دیرپا سیاسی حل کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کسی بھی خطے میں عدم استحکام کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جاتے ہیں۔
Arrived in Davos, Switzerland, to advance Pakistan’s engagement at the World Economic Forum with global trade and investment partners.
Pakistan’s ongoing economic reform journey is unlocking profound opportunities, driven by a resilient and entrepreneurial workforce and… pic.twitter.com/Zgga7nQ59F
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 20, 2026
مجموعی طور پر وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس مصروفیات کو پاکستان کے لیے سفارتی، اقتصادی اور عالمی سطح پر مؤقف اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ اکنامک فورم 2026: پاکستان عالمی اقتصادی قیادت سے روابط بڑھانے کے لیے متحرک
ان سرگرمیوں کے ذریعے حکومت نے نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان عالمی مکالمے، امن، تعاون اور اقتصادی شراکت داری کا خواہاں ہے اور بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ایک فعال اور ذمے دار کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کا مؤقف ڈیووس ڈیووس عالمی فورم ورلڈ اکنامک فورم 2026 وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کا مؤقف ڈیووس ڈیووس عالمی فورم ورلڈ اکنامک فورم 2026 وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم سرمایہ کاری کے عالمی اقتصادی سرمایہ کاروں وزیراعظم کی عالمی امن میں شرکت کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔
پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کیامریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔
Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9
— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026
ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔
نمائش 5 روز تک جاری رہے گی‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔
امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔
امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔
أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.
شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu
— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔
لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔
ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زوروفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔
امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم