وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے
ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
زیورخ ہوائی اڈے پر جنیوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال, سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔@pmln_org @Aadiiroy2 pic.
— Media Talk (@mediatalk922) January 20, 2026
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے موقع پر ان کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری سے منعقد ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: فیصلہ کرنا ہوگا کہ افغانستان امن سے رہنا چاہتا ہے یا نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ورکشاپ سے خطاب
اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی اصلاحات، بہتر ہوتے معاشی اشاریوں اور ملکی ترقی کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ پاکستان کے استحکام کے لیے متعارف کرائے گئے ٹرپل او پروگرام (Order, Opportunity, Optimization) پر بھی گفتگو کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوئٹزرلینڈ ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم محمد شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سوئٹزرلینڈ ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے پاکستان کے شہباز شریف کریں گے کے لیے
پڑھیں:
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان